17

کھلاڑیوں کی جانب سے بغاوت کا تاثر غلط ہے: سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی کھلاڑیوں کی جانب سے استعفوں کی خبر سامنے آنے پر سیکرٹری  پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین نے کھلاڑیوں کی جانب سے بغاوت کے عنصر کو رد کر دیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر حسین نے کہا کہ سینئر کھلاڑی بیرون ملک لیگ کھیلنے کی وجہ سے نہیں آئے، ہم کھلاڑیوں سے رابطہ کر رہےہیں اورکچھ کھلاڑی کیمپ میں آنا بھی چاہتے ہیں۔

سیکرٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ بغیرکیمپ آئے کوئی کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں بنے گا، اس وقت جو کیمپ میں آنا چاہے اس کا فیصلہ صدر  پی ایچ ایف کریں گے اور کھلاڑیوں کی اولین ترجیح ملک ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل قومی ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑیوں عماد شکیل بٹ اور مبشر علی نے ٹیم سے فوری طور پر الگ ہونے کے لیے اپنے استعفے ہاکی فیڈریشن کو بھجوائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں