18

کراچی میں فائرنگ سے ڈاکٹر رونلڈ ہلاک، 2 افراد زخمی

واقعہ صدر میں پیش آیا، مقتول ڈینٹسٹ تھا، ملزم مریض بن کر آیا اور باری آنے پر ڈاکٹر پر فائرنگ کردی— فوٹو: اسکرین گریب
واقعہ صدر میں پیش آیا، مقتول ڈینٹسٹ تھا، ملزم مریض بن کر آیا اور باری آنے پر ڈاکٹر پر فائرنگ کردی— فوٹو: اسکرین گریب

کراچی کے علاقے صدر میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ڈاکٹر رونلڈ ریمنڈ چاؤ کے نام سے ہوئی ہے اور مقتول ڈینٹسٹ تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کلینک میں ملزم مریض بن کر آیا اور باری آنے پر ڈاکٹر پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق کلینک میں فائرنگ کی زد میں آکر ڈاکٹر رونالڈ کا اسٹاف بھی زخمی ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں