21

نسیم شاہ کی بابر اعظم کو بولنگ، پی سی بی نے ویڈیو جاری کردی

ویڈیو میں کہیں بابر کو نسیم شاہ کی گیند میں مشکل کا سامنا کرتے تو کہیں بآسانی ان کی گیندوں شاٹ کھیلتے دیکھا گیا/اسکرین شاٹ
ویڈیو میں کہیں بابر کو نسیم شاہ کی گیند میں مشکل کا سامنا کرتے تو کہیں بآسانی ان کی گیندوں شاٹ کھیلتے دیکھا گیا/اسکرین شاٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بولنگ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو کراچی میں نیٹ پریکٹس سیشن کے دوران کی ہے جس میں نسیم شاہ کو بابر اعظم کو بولنگ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں کہیں بابر کو نسیم شاہ کی گیند میں مشکل کا سامنا کرتے تو کہیں باآسانی ان کی گیندوں پر شاٹ کھیلتے دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ نسیم شاہ کو گزشتہ روز وائرل انفیکشن کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، نسیم شاہ کی حالت اب قدرے بہتر ہے تاہم وہ آج انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں  دستیاب نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں