16

عمران کو نشان عبرت نہیں بنایا تو ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہم سب کو سمجھا جائیگا: مریم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ سنگین جرم ثابت ہونےکے بعد بھی عمران خان کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا تو پھر ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہم سب کو سمجھا جائےگا۔

 ٹوئٹر پر ایک بیان میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ لوگوں کا ملک 4 سال نااہل، ناہنجار  اور غدار کے ہاتھوں میں گروی رہا، اس نے داخلی اور خارجی سطح پر ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

 مریم نواز کا کہنا تھا کہ کونسا جرم ہے جو عمران پر ثابت نہیں ہوا؟  وہ خود کہہ رہا ہےکہ میں نے عوام کے ساتھ کھیلنا ہے، سنگین جرم ثابت ہونے کے بعد بھی غدار عمران کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا تو پھر ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہم سب کو سمجھا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ  تکلیف دہ بات یہ نہیں کہ غیر ملکی تربیت یافتہ، فارن فنڈڈ فتنے نے پاکستان کی تقدیر سے کھیلا، اس نے تو یہی کرنا تھا ملک میں انتشار پھیلانےکے عوض اس نے لاکھوں ڈالر پکڑے ہوئے تھے،تشویش ناک پہلو یہ کہ عمران غدار وہ سب کرتا رہا اور سب چپ کرکے دیکھتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں