22

چینی ڈینٹسٹ کے کلینک میں فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی کے علاقے صدر کے علاقے میں چینی ڈینٹسٹ کے کلینک میں فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

ویڈیو میں کالے کپڑے، لال ٹوپی پہنے شخص کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، فائرنگ کے وقت اطراف میں بھگدڑ مچ گئی اور شہری اپنی جان بچانے کیلئے دوسری دکانوں میں چھپ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم پیدل ہی فرار ہوگیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساؤتھ ڈسٹرکٹ فرخ رضا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ کا ملازم رونالڈ رائمنڈ چاؤ ہلاک ہوا۔

ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ سے چینی ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ اور ان کی اہلیہ مارگریٹ زخمی ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مریض بن کر کلینک میں آیا اور اپنی باری آنے پر ڈاکٹر پر فائرنگ کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں