28

نسیم شاہ میں نمونیا کی تشخیص، آج رات اسپتال میں ہی قیام کریں گے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وہ آج رات اسپتال میں ہی قیام کریں گے، پی سی بی کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی نگرانی کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کو گزشتہ شب اچانک طبیعت خراب ہونے پر لاہور کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان کرکٹ بورڈ کے مطابق نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار ہیں اور بخار ہونے پر انہیں رات کو اسپتال لے جایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں