
لاہور میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات کی، اس دوران زراعت، متبادل توانائی، بہبود آبادی اور واٹر منیجمنٹ میں شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈگری تک تعلیم اورکتابیں فری کردی ہیں، تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنےکے لیے قانون سازی کے علاوہ خصوصی فورس بنائی جائےگی۔
پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں امریکی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں،کوہ سلیمان میں چھوٹے ڈیمز بھی بنائیں گے،کپاس کے نئے بیج کے لیے امریکی تعاون سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دریائے چناب پر بھی دو بڑے ڈیم بنانےکا منصوبہ بھی بنایا ہے ، امریکا کی جانب سے تکنیکی معاونت کا خیر مقدم کریں گے ۔











