میں بھی ایک بلوچ بیٹی ہو میری کردار کشی کیوں کی جارہی ہے؟ مینا مجید بلوچ
کوئٹہ(گدروشیاپوائنٹ)رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مینامجید بلوچ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ گزشتہ کئی دنوں سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جو ویڈیو مجھ سے منسوب کی جارہی ہے وہ لڑکی چند سال پہلے قتل ہوچکی ہے۔ پہلی بار جس پیج سے اس ویڈیو کو شیر کیا گیا وہ بی وائی سی چلا رہی ہے، میں بھی ایک بلوچ بیٹی ہو میری کردار کشی کیوں کی جارہی ہے؟ سب سے پہلے جس گروپ میں ویڈیو شہر کی گئی اس گروپ کا نام جی مارنگ تئی سوچ ہے، ماس ویڈیو کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنان سوشل میڈیا پر وائرل کررہے ہیں. یہ مینا مجید کے نظریہ سے خوف ذدہ ہے، میں آئین پاکستان اور امن کی بات کرتی ہوں۔ میں پاکستان کی ترقی کی بات کرتی ہو۔ بی وائی سی میرے نظریہ سے اختلاف رکھتے ہیں۔











