164

کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر دستی بم پھینکنے والے شخص کو گولی مار دی گئی

کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ) کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر بم حملہ کرنیوالے شخص کو گولی مار دی گئی۔ سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم پھینکنے والے موٹر سائیکل سوار شخص کو گولی مار دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا ، دستی بم دفتر کے باہر کھڑی گاڑی پر گر گیا۔ دستی بم حملہ کرنیوالا شخص موٹر سائیکل پر سوار تھا جو دستی بم پھینک کر فرار ہورہا تھا جسے تعاقب کرکے گولی مار دی گئی۔ واقعے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں