کوئٹہ(گدروشیاپوائنٹ)ایران کے زیر انتظام مغربی بلوچستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب کے رہائشی نو افراد ہلاک۔ ذرائع کے مطابق مغربی بلوچستان کے شہر سراوان کے نواحی علاقے سرکان مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے رہائشی 9 افراد کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کردیا۔ اطلاعات کے مطابق حکام نے لاش اور زخمیوں کو رازی اسپتال سراوان میں منتقل کردیا ہے۔ اس حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے نہ ہی مرنے والوں اور زخمیوں کی شناخت تاحال ممکن ہوئی ہے۔
35











