تربت(گدروشیا پوائنٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میر ظہور احمد بلیدی نے گھر پر حملے کے بعد کہاہے کہ آج صبح کے وقت بلیدہ میں میرے گھر پر حملہ کیا گیا جس کی زمہ داری BLA کے دہشتگردوں نے قبول کی ہے۔ میں اور میرا خاندان ان بزدلانہ کارروائیوں سے نہ پہلے خوفزدہ ہوئے ہیں نہ اب ہونگے۔ ہم اپنی دھرتی کے دفاع، نوجوانوں کے مستقبل کے تحفظ و ترقی کیلئے اپنے بھائیوں سمیت خاندان کی کئی افراد کے قربانی دے چکے ہیں۔ ان دہشتگردوں کا نہ کوئی نظریہ ہے نہ ایمان بلکہ یہ انسانیت، اخلاقیات اور بلوچ روایات کے دشمن ہیں۔ میرا سوال ہے ان بلوچ اور بلوچستان کے حقوق کے ٹھیکیداروں سے کہ ان دہشتگردوں کی بار بار چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی پر خاموش کیوں ہیں؟ کیا ہمارے گھروں میں موجود عورتیں اور بچے بلوچ قوم کی عزت نہیں ہیں؟
143











