تربت(گدروشیاپوائنٹ)بی ایس او پجّار تُربت زون کے ترجمان یاسر بیبگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاست اپنے ماورائے قانون حرکات سے باز نہیں آ رہی اور آئے روز بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کررہی ہے جس کی وجہ سے بلوچ سڑکوں پر بیٹھہ کر دھرنے دینے پر مجبور ہے۔
ہم ریاست کو بارہا کہہ چُکے ہیں کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڑوں سے باز آجائے مگر ریاست ہے کہ سُنتی ہی نہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ڈی بلوچ دھرنے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور تمام لاپتہ افراد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ریاست کو واضح الفاظ میں خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنے ماورائے قانون حرکات سے باز آجائے اور ہمیں سنگین اقدام اُٹھانے پر مجبور نہ کرے، بصورت دیگر کسی بھی ہنگامی صورت حال کا زمہ دار برائے راست ریاست ہوگا۔
جاری کردہ: یاسر بیبگر، ترجمان بی ایس او پجّار تُربت
101











