40

سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت خراب ، کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کل کیا جائے گا، دیگر ٹیسٹ پھیپڑوں کے پروسیجر کے بعد کیے جائیں گے— فوٹو: فائل
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کل کیا جائے گا، دیگر ٹیسٹ پھیپڑوں کے پروسیجر کے بعد کیے جائیں گے— فوٹو: فائل

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب  ہوگئی جس کے بعد انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹروں کا بورڈ آصف علی زرداری معائنہ کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کل کیا جائے گا، دیگر ٹیسٹ پھیپڑوں کے پروسیجر کے بعد کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری ایک ماہ سے زائد عرصے سے علیل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں