41

سیلاب متاثرین کیلئے یواے ای کا دوسرا کارگو شپ امدادی سامان لیکر کراچی پہنچ گیا

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے دوسرا کارگو شپ امدادی سامان لےکرکراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

اماراتی حکومت نےکارگو شپ میں 30کنٹینرز  پر مشتمل امدادی سامان بھیجا ہے، امدادی سامان میں ہزاروں سیلاب متاثرین کے لیے خوراک موجود ہے۔

کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ کے مطابق امدادی سامان میں سیلاب متاثرین کے ادویات اور کھانے پینےکی اشیاء ڈبوں میں پیک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں