
وزارت داخلہ حکام کی جانب سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کےشناختی کارڈز اورپاسپورٹ منسوخ کرنےکی تردید کردی گئی ۔
وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے ساتھ ہلڑبازی اور ہراساں کرنے کے معاملے پر وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کسی شخص کے ناروا رویے پراس کا شناختی کارڈ بلاک ہوسکتا ہےنہ پاسپورٹ۔
وزارت داخلہ حکام نے اس معاملے میں کہا کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹس بلاک کرنے کے لیے قانونی تقاضےالگ ہیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل مریم اورنگزیب کو لندن میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے ایک کافی شاپ میں گھیر لیا تھا، اس دوران پی ٹی آئی کے مرد اور خواتین کارکنوں نے مریم اورنگزیب پر پاکستانی عوام کا پیسا لندن میں لٹانے کا الزام لگانے سمیت نامناسب زبان بھی استعمال کی تھی۔











