1

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں نرخوں میں کمی کے رجحان کے پیشِ نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ردوبدل کرتے ہوئے ریلیف فراہم کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 318 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کی نمایاں کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 353 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، تاہم اس وقت ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا تھا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر ایندھن کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں، پلیٹس ریٹس اور پریمیم سمیت دیگر اخراجات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچانے کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں