1

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ) وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، صوبے سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک اہم ملاقات کی۔ اس اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی خصوصی طور پر موجود تھے، جہاں ملک بالخصوص خیبرپختونخوا کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت صوبے میں امن و امان کی بحالی اور دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ اس موقع پر وفاقی اور صوبائی اداروں کے مابین باہمی تعاون کو مزید موثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے انتظامی امور اور امن و امان کی تازہ ترین صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے ملنے والے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں