1

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): پاکستانی سائنس دان ذیشان علی چینی خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

پاکستان اور چین کے مابین خلائی تعاون میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے، جس کے تحت پاکستانی سائنس دان ذیشان علی چین کے خلائی مشن ‘شین ژو 24’ کے ذریعے تیانگونگ خلائی اسٹیشن کا سفر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ یہ مشن 25 نومبر کو جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ ہوگا، جس میں ذیشان علی بطور سائنسی تجربات کے ماہر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ذیشان علی اپنے ایک ہفتے کے قیام کے دوران چینی خلا بازوں تانگ ہونگ بو اور وو یی کے ساتھ مل کر بائیو ٹیکنالوجی سمیت دیگر اہم سائنسی شعبوں میں مشترکہ تجربات کریں گے۔ یہ پیش رفت فروری 2025 میں سپارکو (SUPARCO) اور چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے درمیان طے پانے والے خلائی تعاون کے معاہدے کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد پاکستانی ماہرین کو بین الاقوامی خلائی تحقیق میں شامل کرنا ہے۔

اس مشن کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ذیشان علی چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے۔ ذیشان علی نے اس موقع پر اسے قومی اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ 24 کروڑ عوام کی امیدیں اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں اور یہ سفر پاک-چین سائنسی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں