1

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ) پاکستان آرمی نے قازاق کریسی ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پاکستان قازاق کریسی فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ پہلی قومی قازاق کریسی ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 کا فائنل اسلام آباد میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 14 مختلف ٹیموں کے تقریباً 230 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور روایتی ریسلنگ کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

چیمپئن شپ کے دوران کھلاڑیوں نے قازاق کریسی کے تکنیکی داؤ پیچ کا بھرپور مظاہرہ کیا، جس سے شائقینِ کھیل محظوظ ہوئے۔ پاکستان آرمی کے پہلوانوں نے نظم و ضبط اور تکنیکی مہارت کی بدولت حریف ٹیموں کو شکست دی اور مجموعی پوائنٹس کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

پاکستان قازاق کریسی فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ اس چیمپئن شپ کا مقصد ملک میں روایتی کھیلوں کو فروغ دینا اور بین الاقوامی معیار کے مطابق نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔ اس کامیاب ایونٹ کے بعد فیڈریشن کی جانب سے مستقبل میں مزید ایسے مقابلوں کے انعقاد کا عزم ظاہر کیا گیا ہے تاکہ پاکستان میں ریسلنگ کے کھیل کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں