1

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): پاکستان سائبر سیکیورٹی کے عالمی انڈیکس میں نمایاں مقام پر فائز، چیلنجز میں اضافہ، شزہ فاطمہ

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے دنیا کے ٹاپ ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے، تاہم بدلتے ہوئے عالمی حالات کے پیش نظر سائبر سیکیورٹی کے چیلنجز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو محفوظ بنانے کے لیے جدید خطوط پر کام کر رہی ہے۔

شزہ فاطمہ نے مزید بتایا کہ حکومت نے ڈیجیٹل نیشن ایکٹ کی منظوری دی ہے اور اس کے تحت ایک باقاعدہ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ اقدامات ملک میں ڈیجیٹل گورننس کو مستحکم کرنے اور سرکاری و نجی شعبے کے ڈیٹا کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل گورننس پر کام کا مقصد حکومتی امور میں شفافیت لانا اور شہریوں کو محفوظ ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان اپنی سائبر صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا تاکہ ڈیجیٹل معیشت کو درپیش خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں