1

بیجنگ (گدروشیا پوائنٹ): چین میں الیکٹرک گاڑی کی خودکار پارکنگ سسٹم کے دوران رات بھر ناکام کوششوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصرے جاری

بیجنگ: چین میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے دور میں ایک الیکٹرک گاڑی کی خودکار پارکنگ (آٹو پارکنگ) کی ناکام کوششوں کی ایک حیرت انگیز اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگ کی طرح پھیل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایک جدید الیکٹرک گاڑی کو پارکنگ کی جگہ پر کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم گاڑی کا خودکار نظام اس قدر الجھ گیا کہ اس نے پوری رات پارکنگ کی 868 مرتبہ ناکام کوششیں جاری رکھیں، جس کا احوال سی سی ٹی وی فوٹیج میں محفوظ ہو گیا۔

واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح گاڑی رات بھر آگے اور پیچھے ہوتی رہی لیکن اپنی درست جگہ پر پارک ہونے میں ناکام رہی۔ اس دوران گاڑی کے سینسرز اور خودکار اسسٹنٹ سسٹم مسلسل متحرک رہے مگر مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکے۔ صبح ہونے تک یہ لامتناہی سلسلہ جاری رہا، جسے دیکھ کر محلّے کے رہائشی اور سکیورٹی گارڈ بھی دنگ رہ گئے۔

جیس ہی یہ ویڈیو چینی اور بین الاقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کی گئی، فوری طور پر وائرل ہو گئی۔ صارفین کی جانب سے اس واقعے پر انتہائی دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ جہاں کچھ صارفین نے جدید ٹیکنالوجی کے اس نقص پر کڑے طنز کیے، وہیں کچھ نے مصنوعی ذہانت کے مستقبل پر دلچسپ سوالات اٹھاتے ہوئے اسے ‘گاڑی کا انوکھا احتجاج’ قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں