1

لاہور (گدروشیا پوائنٹ) پنجاب حکومت کا ڈیجیٹل اقدام، شہریوں کو گھر بیٹھے زمینی خدمات اور جائیداد کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے ‘پنجاب زمین ایپ’ باضابطہ طور پر متعارف کروا دی گئی

لاہور: (گدروشیا پوائنٹ) حکومتِ پنجاب نے صوبے کے عوام کو جدید ترین ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ‘پنجاب زمین ایپ’ کا اجرا کر دیا ہے۔ اس جدید ترین موبائل ایپلیکیشن کا بنیادی مقصد شہریوں کو محکمہ مال سے متعلق تمام بنیادی امور اور زمینی خدمات ان کی دہلیز پر، بغیر کسی دشواری کے فراہم کرنا ہے۔

نئی متعارف کردہ اس ایپ کے ذریعے صوبے کے مکین اب طویل قطاروں اور دفاتر کے چکر کاٹنے سے نجات حاصل کر سکیں گے۔ شہری اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے نہ صرف اپنی اراضی کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کر سکیں گے بلکہ اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) پر رجسٹرڈ تمام جائیدادوں اور املاک کی تفصیلات بھی باآساجی دیکھ سکیں گے۔

محکمہ مال پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم شفافیت کے فروغ، کرپشن کے خاتمون اور عوامی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ماہرینِ معاشیات اور عوام نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے وقت اور وسائل کی بڑی بچت ہوگی اور ڈیجیٹل گورننس کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں