1

لکی مروت (گدروشیا پوائنٹ): پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

لکی مروت میں دہشت گردی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم شرپسندوں نے پولیس کی گشت پر مامور موبائل کو بارودی مواد (آئی ای ڈی) کے ذریعے نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں سے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں پولیس کے دو اہلکار کامران اور سجاد شامل ہیں، جبکہ دیگر تین زخمیوں کی شناخت ثناء اللہ، شفقت اللہ اور محمد زیشان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں