2

کراچی (گدروشیا پوائنٹ) سندھ اسمبلی میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کیخلاف تحریک التوا جمع

کراچی میں گیس کی بدترین اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سندھ اسمبلی میں باضابطہ طور پر تحریک التوا جمع کروا دی گئی ہے۔ رکن اسمبلی عادل عسکری کی جانب سے پیش کردہ اس تحریک میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں گیس کے بحران پر فوری قابو پایا جائے، جس کے باعث گھریلو صارفین اور صنعتوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تحریک کے دوران عادل عسکری نے کراچی میں پانی کی شدید قلت کا معاملہ بھی ایوان میں اٹھایا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کے حصول کے لیے بھی سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایوان میں پیش کردہ اس تحریک میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کرے کہ گیس اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ اپوزیشن ارکان نے اس صورتحال کو انتظامی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور حکومت کو اس پر فوری توجہ دینی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں