1

کراچی (گدروشیا پوائنٹ): شہری کے قتل اور دو کو زخمی کرنے والے دو ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شہری کو قتل اور دو کو زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں سنگین جرائم میں ملوث تھے اور پولیس کو طویل عرصے سے ان کی تلاش تھی۔

گرفتاری کے دوران ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو غیر قانونی پسٹلز اور بھاری مقدار میں ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے برآمد شدہ اسلحہ کو قبضے میں لے کر فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا ہے تاکہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے دورانِ تفتیش اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں، جبکہ مقدمہ درج کر کے انہیں عدالت میں پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں