111

کیساک اور تنک کولواہ کی بی ایچ یو کی فعالیت پر کام کررہے ہیں انہیں بھی جلد مکمل فعال کیا جائے گا،ڈی ایچ او کیچ

تربت(گدروشیاپوائنٹ)ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر ابابگر بلوچ نے دشت کے علاقے کوہک میں تعمیر شدہ بی ایچ یو کا جائزہ لیا ۔

ڈی ایچ او نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر بی ایچ یو کوہک کو فعال کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو فوری فرنیچر ، ادویات اور اسٹاف مہیا کیا جارہا ہے جس سے عوام کو طبی سہولیات مہیا ہوگی ۔

انہوں نے کہ ہسپتال میں ملیریا ، ای پی آئی سمیت دیگر سہولیات مہیا کیا جائے گا ۔

ڈی ایچ او نے کہا کہ کیساک اور تنک کولواہ کی بی ایچ یو کی فعالیت پر کام کررہے ہیں انہیں بھی جلد مکمل فعال کیا جائے گا ۔

ڈی ایچ او نے کہا کہ سانپ کے ڈسنے اور کتے کا کاٹنے کے انجیکشن آر ایچ سی اور بی ایچ یو لیول پر مہیا کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو ان مسائل پر شہر کی طرف آنا نہ پڑے ۔

ڈی ایچ او نے کہا کہ ادویات کی مکمل فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں