133

تُمپ میں سینکڑوں افراد کی حمایت حاجی اکبر آسکانی اور میر یعقوب بزنجو ناقابل شکست بن گئے، جلسہ سے اعلان

تربت(گدروشیا پوائنٹ) یکم فروری کو حلقہ پی بی 28 تمپ کے علاقہ بالیچاہ میں یوسی بالیچہ کے معتبر شخصیت شئے حق نور کی رہائشگاہ پر شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار حاجی اکبر آسکانی اور معروف شخصیت میر امام یعقوب بزنجو تھے۔ شمولیتی پروگرام سے یوسی بالیچہ سے شئے حق نور نے اپنے ہم خیال دوست، عزیزوں سمیت سینکڑوں افراد کے ساتھ نیشنل اور پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر بی اے پی اور کاروان آسکانی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ شمولیتی جلسہ سے حاجی اکبر آسکانی، میر امام بزنجو، میر رحیم بزنجو، نصیر گچکی، ٹھیکیدار زبیر احمد رند، میڈم ماہ نور ایڈووکیٹ، رئیس ماجد شاہ، منظور رئیس، منصور راز نے خطاب کیا کہ حاجی اکبر آسکانی نے تمپ جیسے پسماندہ حلقے میں پہلی بار اجتماعی ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جسے عوام اب کبھی رکنے نہیں دینگے ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ علاقے میں سیاست کے نام پر کاروبار کرنے والوں کو ہمیشہ کے لیئے مسترد کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں