81

لورلائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس، شدت 4.2 ریکارڈ

لورالائی (گدروشیا پوائنٹ) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ زلزلے کا مرکز لورالائی سے 11 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں