پاکستان قازاق کریسی فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ پہلی قومی قازاق کریسی ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 کا فائنل اسلام آباد میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس ایونٹ میں ملک بھر سے 14 مختلف ٹیموں کے تقریباً 230 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
چیمپئن شپ کے دوران کھلاڑیوں نے روایتی ریسلنگ کے مقابلوں میں بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان آرمی کے پہلوانوں نے تکنیکی مہارت اور طاقت کے امتزاج سے حریفوں کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ منتظمین کے مطابق اس چیمپئن شپ کا مقصد پاکستان میں قازاق کریسی کے کھیل کو فروغ دینا اور بین الاقوامی سطح کے لیے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ فیڈریشن حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ مقامی کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے مواقع میسر آ سکیں۔










