1

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز 28 نومبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوں گے

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم م نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آئندہ ماہ کی 28 تاریخ کو ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں بین الاقوامی شخصیات اور ماہرینِ ماحولیات بھی موجود ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق، ہانگ کانگ کے اس دورے کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تدارک کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لینا اور اہم تقریبات میں شرکت کرنا ہے۔ اس کے علاوہ نواز شریف اور مریم نواز کا نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو سمیت دیگر اہم عالمی رہنماؤں اور سرمایہ کاروں سے اہم ملاقاتیں بھی طے شدہ ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ ان ملاقاتوں میں پاکستان بالخصوص پنجاب میں ماحول دوست منصوبوں، توانائی کے متبادل ذرائع اور معاشی تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں کا یہ دورہ سفارتی اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں