1

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): امریکا کا 2027 تک ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکا فی الحال 2027 تک ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کی اولین ترجیح تہران کے ساتھ ایک مستقل اور پائیدار معاہدہ کرنا ہے، تاہم انہوں نے اس مجوزہ معاہدے کی شرائط یا سفارتی حکمت عملی کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایران کی جانب سے ڈرونز اور میزائلوں کے حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، لیکن امریکی دفاعی نظام نے ان تمام حملوں کو ناکام بنا دیا ہے جس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے ان حملوں کو 3 نومبر کے امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج سے جوڑتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایرانی قیادت موجودہ ڈیموکریٹک انتظامیہ کو کمزور سمجھتی ہے، جس کے باعث خطے میں جارحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

سابقہ پیش گوئیوں کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے انتخابات سے قبل ہی خبردار کیا تھا کہ ڈیموکریٹس کی کامیابی کی صورت میں ایران اپنے حملوں میں شدت لائے گا، جو اب درست ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ انتخابات سے قبل تیل کی قیمتوں کو مصنوعی طور پر بلند رکھا گیا، تاہم اب ان میں ریکارڈ کمی دیکھی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں