1

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر کے ملازمین مستقل ہونے کے حق دار نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت نے ایک اہم قانونی فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر کے ذریعے خدمات انجام دینے والے ملازمین مستقل ملازمت کے قانونی حق دار نہیں ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن (این آئی آر سی) اور ہائی کورٹ کے سابقہ احکامات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

عدالتی بینچ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کا براہِ راست ادارے کے ساتھ ملازمت کا کوئی قانونی معاہدہ نہیں ہوتا، لہذا انہیں مستقل کرنے کا حکم دینا قانون کے تقاضوں کے منافی ہے۔ اس فیصلے سے سرکاری اور نجی اداروں میں کنٹریکٹ سسٹم کے تحت کام کرنے والے ہزاروں ملازمین کی ملازمت کی حیثیت پر اثر پڑے گا۔

دوسری جانب، جسٹس ارشد حسین نے اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اپنا اختلافی نوٹ بھی ریکارڈ کروایا ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ لیبر قوانین اور کنٹریکٹ ملازمین کے مستقبل کے حوالے سے ایک اہم عدالتی نظیر ثابت ہوگا، جس سے مستقبل میں ملازمتوں کے استحقاق سے متعلق مقدمات میں نئی قانونی بحث کا آغاز ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں