1

کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ) جنوبی افریقا کے بعد پاکستان کیخلاف بھی بال ٹیمپرنگ کا انکشاف، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نئے اسکینڈل کی زد میں

کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر بال ٹیمپرنگ کے سنگین تنازع کی زد میں آ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد اب پاکستان کے خلاف بھی آسٹریلوی کھلاڑیوں کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کرنے کے شواہد سامنے آئے ہیں، جس نے کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس قبیح حرکت پر آسٹریلوی ٹیم کے اس وقت کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے کھلاڑیوں کی سخت سرزنش کی تھی اور اس بات پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا کہ اس قسم کے اقدامات سے آسٹریلوی کرکٹ کی دیرینہ ساکھ اور وقار کو شدید ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ کوچ کی جانب سے ڈریسنگ روم میں کی گئی یہ سرزنش کھلاڑیوں کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر سوالیہ نشان چھوڑتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کیپ ٹائون ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل نے آسٹریلوی کرکٹ کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس کے بعد اب پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران بھی ایسے ہی منفی ہتھکنڈوں کا انکشاف ہونا کرکٹ فینز اور مبصرین کے لیے شدید تشویش کا باعث بن چکا ہے۔ کرکٹ بورڈز اور آئی سی سی کی جانب سے اس تازہ انکشاف پر مزید تحقیقات کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں