مردان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان، جو گزشتہ کئی ماہ سے لاپتہ تھے، بالآخر بازیاب ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فضل محمد خان کی بازیابی کی تصدیق ان کے قریبی حلقوں اور خاندانی ذرائع کی جانب سے کی گئی ہے، جس کے بعد ان کے حامیوں اور اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یاد رہے کہ فضل محمد خان کو چند ماہ قبل مردان سے اس وقت لاپتہ کیا گیا تھا جب وہ اپنے معمول کے مصروفیات میں مصروف تھے۔ ان کی گمشدگی کے بعد سے ان کے اہل خانہ اور سیاسی جماعت کی جانب سے مسلسل بازیابی کے مطالبات کیے جا رہے تھے، جبکہ اس معاملے پر ملک بھر کی سیاسی حلقوں میں بھی تشویش پائی جاتی تھی۔
بازیابی کے بعد فضل محمد خان کی صحت اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم، توقع کی جا رہی ہے کہ وہ جلد ہی اپنی سیاسی مصروفیات کا دوبارہ آغاز کریں گے اور اپنی گمشدگی کے حوالے سے حقائق پر روشنی ڈالیں گے۔










