1

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): معروف اداکار معمر رانا کی صاحبزادی ریا رانا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار معمر رانا کی صاحبزادی ریا رانا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ نکاح کی پروقار تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں دلہن کے والدین سمیت قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی۔ اس موقع پر معمر رانا اور ان کی اہلیہ بیٹی کی رخصتی کے جذباتی لمحات میں شریک رہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ریا رانا کو روایتی عروسی لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ تقریب میں شوبز انڈسٹری کی چند اہم شخصیات نے بھی شرکت کر کے جوڑے کو زندگی کے نئے سفر کی مبارکباد دی۔ تقریب کا ماحول انتہائی سادہ اور پروقار رکھا گیا تھا جس میں خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کو یقینی بنایا۔

اداکار معمر رانا نے اپنی بیٹی کی شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے نیک تمناؤں کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ریا رانا کے لیے دعاؤں اور مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ معمر رانا طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری کا ایک معتبر نام ہیں اور ان کی فیملی کی تقریبات اکثر مداحوں کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں