2

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ، ابوظہبی کورٹ کی ڈگری پاکستان میں براہِ راست قابلِ عمل نہیں

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم قانونی فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ابوظہبی کورٹ آف اپیل کی جانب سے جاری کردہ ڈگری پاکستان میں براہِ راست قابلِ عمل نہیں ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے نجی کمپنی کی جانب سے دائر کردہ اپیل کو منظور کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالت کے سابقہ احکامات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ غیر ملکی عدالتوں کے فیصلوں کو پاکستان میں نافذ کرنے کے لیے مقامی قوانین اور ضابطہ دیوانی کے تحت مخصوص قانونی تقاضوں کو پورا کرنا لازمی ہے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ریمارکس دیے کہ کسی بھی غیر ملکی عدالتی ڈگری کی بنیاد پر پاکستان میں براہِ راست ایگزیکیوشن کی کارروائی نہیں کی جا سکتی جب تک کہ اسے مقامی عدالت میں قانونی طور پر تسلیم نہ کرایا جائے۔

اس عدالتی فیصلے کو قانونی ماہرین کی جانب سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے پاکستان میں غیر ملکی عدالتی فیصلوں کے نفاذ اور بین الاقوامی قانونی تنازعات کے حل کے حوالے سے ایک واضح قانونی معیار قائم ہوا ہے۔ اس فیصلے کے بعد نجی شعبے اور کاروباری حلقوں میں غیر ملکی ڈگریوں کے نفاذ کے حوالے سے قانونی پیچیدگیوں میں کمی متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں