1

کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ): فاتحِ عالم چنگیز خان ہندوستان کی سرحد سے کیوں واپس لوٹا؟ تاریخی حقائق سامنے آ گئے۔

تاریخ کے اوراق بتاتے ہیں کہ منگول حکمران چنگیز خان، جس نے اپنی فتوحات سے آدھی دنیا کو لرزا کر رکھ دیا تھا، ایک وقت جلال الدین خوارزم شاہ کا تعاقب کرتے ہوئے برصغیر کی سرحدوں تک پہنچ گیا تھا۔ یہ تاریخی پیش قدمی اس وقت ہوئی جب چنگیز خان نے خوارزم شاہی سلطنت کو تہس نہس کرنے کے بعد جلال الدین کا پیچھا جاری رکھا۔

چنگیز خان اور جلال الدین خوارزم شاہ کی افواج کے درمیان فیصلہ کن معرکہ 24 نومبر 1221ء کو دریائے سندھ کے کنارے پر پیش آیا۔ اس جنگ میں جلال الدین کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم وہ اپنی جان بچا کر دریائے سندھ عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا، جس کے بعد چنگیز خان نے اپنی فوج کو ہندوستان میں داخل ہونے کے بجائے واپس موڑنے کا حکم دیا۔

مورخین کے مطابق چنگیز خان کی واپسی کے پیچھے کئی عوامل کارفرما تھے۔ کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ منگول فوج طویل جنگوں کے باعث تھکن کا شکار تھی، جبکہ دیگر کا خیال ہے کہ چنگیز خان نے ہندوستان کی شدید گرمی اور ناموافق جغرافیائی حالات کے پیش نظر اپنی سلطنت کے استحکام کو ترجیح دی اور سرحد پار کرنے سے گریز کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں