2

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): بانی پی ٹی آئی خواتین کی سیاسی جدوجہد اور مشکلات کا گہرا ادراک رکھتے ہیں، وکیل سلمان صفدر

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے قانونی مشیر و معروف قانون دان سلمان صفدر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو پارٹی کی خواتین کارکنان اور رہنماؤں کی قربانیوں کا مکمل احساس ہے، اور موجودہ سیاسی تناظر میں خواتین کو فوری ریلیف فراہم کیا جانا ناگزیر ہو چکا ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود خواتین نے پارٹی کا ساتھ نبھایا ہے اور عدلیہ سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے زیر حراست اور زیر تفتیش خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مقدمات میں خواتین کو ملوث کرنا اور انہیں طویل اسیری میں رکھنا اخلاقی اور قانونی دونوں لحاظ سے قابلِ تشویش ہے، اس لیے تمام متعلقہ فورمز پر خواتین کو قانونی ریلیف دلانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں