5

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): حماد اظہر کی بیرک میں کیمروں کی تنصیب کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): حماد اظہر کی بیرک میں کیمروں کی تنصیب کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے اڈیالہ جیل میں اپنی بیرک اور واش روم میں خفیہ کیمروں کی تنصیب کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے نجی زندگی میں مداخلت کی جا رہی ہے، جس سے ان کی پرائیویسی اور بنیادی انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں حماد اظہر نے استدعا کی ہے کہ انہیں جیل میں ‘بی کلاس’ کی سہولیات فراہم کی جائیں، جو قانون کے مطابق ان کا حق ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ جیل انتظامیہ کو بیرکوں میں نصب کیمرے ہٹانے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ ان کی نجی زندگی کا تقدس برقرار رہ سکے۔

دوسری جانب، عدالت نے حماد اظہر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے جیل حکام سے معاملے پر رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنما کے وکلاء نے امید ظاہر کی ہے کہ عدالت ان کے موکل کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں