1

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ) وزیراعظم شہباز شریف کا سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کا حکم، خسارے کے خاتمے کا عزم

اسلام آباد میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو مزید تیز کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نجکاری کے تمام منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ ملکی معیشت پر پڑنے والے اضافی بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خسارے میں چلنے والے سرکاری ادارے قومی خزانے پر بھاری بوجھ ہیں، جن کی نجکاری سے حاصل ہونے والے وسائل کو عوامی فلاح و بہبود، تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خرچ کرنے کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت قومی وسائل کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل میں مکمل شفافیت کو برقرار رکھا جائے اور اس ضمن میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ نجی شعبے کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں