2

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹروے ایم 4 ٹریفک کے لیے بند

پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شدید دھند کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث معمولاتِ زندگی اور ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے شاہراہوں پر سفر کرنا خطرناک ہو چکا ہے، جس کے پیشِ نظر حکام نے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔

ترجمان سینٹرل ریجن کے مطابق، شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس نے مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور دورانِ سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں دھند کا یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ حکام نے ڈرائیوروں کو تلقین کی ہے کہ وہ رفتار کم رکھیں اور آگے چلنے والی گاڑیوں سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں