1

بنوں (گدروشیا پوائنٹ): سیکیورٹی فورسز کا گرینڈ آپریشن، تین انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

بنوں کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران تین بدنام زمانہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق، یہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا۔

مارے جانے والے دہشت گرد طویل عرصے سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، گولہ بارود اور ممنوعہ مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، جسے سیکیورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سہولت کار کو گرفتار کیا جا سکے۔ مقامی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں تاکہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں