1

تل ابیب (گدروشیا پوائنٹ): نیتن یاہو کے اقتدار کا سورج غروب، پارلیمان میں اہم نشست سے محرومی

اسرائیلی سیاست میں ایک اہم موڑ پر بنجمن نیتن یاہو کو شدید سیاسی دھچکا لگا ہے، جہاں پارلیمان میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران ان کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیتن یاہو کے حمایت یافتہ امیدوار صرف 56 ووٹ حاصل کر سکے، جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار نے 66 ارکان کی حمایت حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کر لی۔

یہ پیشرفت نیتن یاہو کی حکومتی گرفت کمزور ہونے کی جانب ایک واضح اشارہ ہے، جس سے اسرائیلی سیاسی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، پارلیمان میں اکثریت کھونا نیتن یاہو کے لیے اقتدار کی راہ میں بڑی رکاوٹ ثابت ہو سکتا ہے، جس سے ان کی سیاسی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو طویل عرصے سے اسرائیلی سیاست کے مرکز میں رہے ہیں، تاہم حالیہ پارلیمانی شکست نے ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے اس کامیابی کو حکومت کے زوال کی شروعات قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ نیتن یاہو کی جماعت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں