پاکستان کے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایک نئے اور منفرد رئیلٹی شو ‘پاکستانز گاٹ لیلنٹ’ کا باقاعدہ آغاز ہونے جا رہا ہے۔ یہ شو بین الاقوامی سطح پر مقبول ‘انڈیاز گاٹ لیلنٹ’ کے فارمیٹ پر مبنی ہے، جس کا مقصد ملک بھر سے چھپے ہوئے فنکاروں کو ایک بڑا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
شو کی انتظامیہ کی جانب سے ججز کے پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں معروف شخصیات شامل ہیں۔ پینل میں شرحبیل صدیقی، عثمان مظہر، مزمل میسیا اور متھیرا بطور جج اپنے فرائض سرانجام دیں گے، جو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی صلاحیتوں کو پرکھیں گے۔
اگرچہ شو کی پہلی قسط کی تاریخ کا حتمی اعلان تاحال نہیں کیا گیا، تاہم پروڈکشن ٹیم کی جانب سے اسے جلد نشر کرنے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔ شائقین اس نئے ٹیلنٹ ہنٹ شو کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ پروگرام پاکستانی نوجوانوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوگا۔










