2

کراچی (گدروشیا پوائنٹ): جاوید ابڑو قتل کیس میں اہم پیشرفت، شہر میں جرائم کی شرح 35 فیصد کم ہوئی، آئی جی سندھ

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس نے شہید پولیس افسر جاوید ابڑو کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں شہدا پیکج کے تحت تمام تر مراعات اور قانونی حقوق کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

آئی جی سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ابڑو قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے اہم پیشرفت کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیشی ٹیمیں تمام شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہیں اور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس افسران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

صوبائی پولیس چیف نے مزید بتایا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور حالیہ اقدامات کے نتیجے میں قتل کی وارداتوں میں 35 فیصد تک نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھے گی تاکہ عوام کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں