1

کراچی (گدروشیا پوائنٹ) سندھ اسمبلی میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کیخلاف تحریک التوا جمع

کراچی میں گیس کی بدترین اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سندھ اسمبلی میں باضابطہ طور پر تحریک التوا جمع کروا دی گئی ہے۔ رکن اسمبلی عادل عسکری کی جانب سے پیش کی گئی اس تحریک میں صوبائی دارالحکومت کے عوام کو درپیش توانائی کے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

تحریک التوا کے متن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گیس کی مسلسل بندش کے باعث گھریلو صارفین اور کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ عادل عسکری نے ایوان میں اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں، عادل عسکری نے کراچی میں پانی کی شدید قلت کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے، جس پر فوری توجہ اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں