2

کراچی (گدروشیا پوائنٹ): مغربی ہواؤں کا اثر، سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش اور سردی بڑھنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے والی مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر جمعہ کے روز کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں کراچی، ٹھٹھہ، قمبر شہدادکوٹ، جامشورو اور نوشہرو فیروز کے چند مقامات پر بوندا باندی متوقع ہے، جبکہ صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور خنک رہے گا۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق، بلوچستان سے آنے والی سرد ہواؤں کے باعث کراچی میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے، جس سے شہرِ قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ آئندہ تین روز کے دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں ہلکی دھند کا سلسلہ بھی جاری رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں بشمول آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بالائی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مری، ایبٹ آباد اور آزاد کشمیر کی پہاڑی چوٹیوں پر برفباری کے بعد سردی کی لہر میں شدت آ گئی ہے، جس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں