2

کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ): اسمارٹ فون کا بے جا استعمال کلائیوں اور ہاتھوں کے سنگین طبی مسائل کا سبب

اسمارٹ فون ہماری روزمرہ زندگی کا ایک ناگزیر حصہ بن چکے ہیں، تاہم ان کا ضرورت سے زیادہ اور مسلسل استعمال انسانی صحت، بالخصوص ہاتھوں اور کلائیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بن گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق، فون پر طویل وقت تک ٹائپنگ، اسکرولنگ اور ایک ہی پوزیشن میں ہاتھوں کو رکھنے سے پٹھوں، نسوں اور جوڑوں پر غیر معمولی دباؤ پڑتا ہے، جو طویل المدتی تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔

سی این این کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، ییل میڈیسن سے وابستہ ہینڈ سرجن ڈاکٹر ایریل ولیمز کا کہنا ہے کہ کلینک میں ایسے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جن کی تکلیف کا بنیادی سبب موبائل فون کا بے جا استعمال ہے۔ ڈاکٹر ولیمز کے مطابق، اسکرین پر بار بار ایک جیسی حرکات کرنے سے ہڈیوں اور اعصاب پر مسلسل دباؤ پڑتا ہے، جس سے جسمانی پیچیدگیاں جنم لیتی ہیں۔

طبی ماہرین نے اسمارٹ فون کے استعمال سے پیدا ہونے والے تین بڑے مسائل کی نشاندہی کی ہے، جن میں ‘ٹرگر فنگر’ (انگلیوں کا اکڑ جانا)، ‘ڈی کوئروین ٹینوسائنووائٹس’ (انگوٹھے کے قریب نسوں میں سوجن) اور ‘کارپل ٹنل سنڈروم’ شامل ہیں۔ کارپل ٹنل سنڈروم میں کلائی کی اہم نرو پر دباؤ کے باعث ہاتھوں میں درد، سن ہونے کا احساس یا جھنجھناہٹ پیدا ہوتی ہے، جو بروقت توجہ نہ دینے پر سنگین صورت اختیار کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں