2

کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ): ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ، فی تولہ نرخوں میں ہزاروں روپے کی کمی

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں 115 ڈالر کی گراوٹ کے اثرات مقامی سطح پر مرتب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 11 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے تعین کے بعد ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 936 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 860 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 20 ہزار 589 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ 3 ہزار 514 ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 224 روپے کی کمی کے بعد 4 ہزار 463 روپے اور 10 گرام چاندی 192 روپے کی کمی سے 3 ہزار 826 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 9 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا، تاہم آج کی گراوٹ نے مارکیٹ کو بڑی حد تک ریلیف دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں