1

کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ): پرتگال کی شکست پر خوش ہوں، رونالڈو کی تذلیل کی گئی، والدہ کا حیران کن بیان

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی والدہ ماریہ ڈولورس نے پرتگال کی شکست پر غیر متوقع ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی قومی ٹیم کی ہار پر خوش ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹیم انتظامیہ کی جانب سے رونالڈو کے ساتھ مناسب رویہ اختیار نہیں کیا گیا اور ان کی تذلیل کی گئی، جس کے نتیجے میں انہیں ٹیم کی ناکامی پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ڈنمارک کے خلاف اہم میچ سے قبل پرتگال کی جانب سے رونالڈو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، تاہم کرسٹیانو رونالڈو اس تقریب میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے فٹبال حلقوں میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے اور رونالڈو کے مداحوں کی جانب سے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو فٹبال کی تاریخ کے سب سے کامیاب کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، تاہم حالیہ عرصے میں ان کے قومی ٹیم کے ساتھ تعلقات اور ٹیم میں ان کی پوزیشن پر مسلسل بحث جاری ہے۔ والدہ کا یہ بیان پرتگال کے فٹبال حلقوں میں ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے، جس سے ٹیم کے اندرونی معاملات پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں